امریکا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، بل گیٹس پہلے نمبر پر

امریکی میگزین فوربز نے امریکا کے چار سو امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کر دی۔ مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس پہلے نمبر پر جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ گیارہویں نمبر ہیں۔

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی میگزین وربز نے 2014 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ جسکے مطابق بل گیٹس کے اثاثے 81 ارب ڈالر ہیں اور وہ امریکا کے امیر ترین شخص ہیں۔ برک شائر ہیتھ اوے گروپ آف کمپنیز کے وارن بفے 66 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے لیری ایلیسن 50 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کوچ انڈسٹریز کے چارلس اور ڈیوڈ کوچ 42 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر ہیں۔ نیو یارک کے میئر مائیکل بلومبرگ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.