ماہی گل کے فلم ’’زنجیر‘‘ کیلئے گیت کی ویڈیو نے دھوم مچادی

بالی ووڈ ریمک فلم’’زنجیر‘‘کیلیے ماہی گل کے رقص نے دھوم مچادی ۔شبیر احمد کے تحریر کردہ’’قاتلانہ رات ہے ‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کوپلے بیک سنگر شویتا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہی گل کے اس گیت کی وڈیو ریلیز ہوئی تو تہلکہ مچ گیا۔ اداکارہ کی عمدہ پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ فلم کے اس گیت کی وڈیو میں فلم کے ہیرو رام چرن اور ولن کی موجودگی میں ماہی گل ڈانس کرتی پرفارم کررہی ہیں۔ ماہی گل کا کہنا ہے کہ نئی فلم ’’زنجیر ‘‘ کے گیت کو یادگار بنانے کیلیے بھرپور تیاری کی ہے۔ آنیوالی فلم میں اپنے کام کو مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کروں گی۔ ریمیک فلم میں مونا ڈارلنگ کا کردار خوبی سے نبھانے کیلیے 1973کی بلاک بسٹر فلم کو کئی بار دیکھا ہے۔ اس کا اتنہائی توجہ سے جائزہ لینے کے بعداس پراجیکٹ پر کام شروع کیا۔ اب یہ فلم تکمیل کے مراخل طے کرچکی ہے۔ اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔ آئندہ بھی ایسے کردار آفر ہوئے تو اسی طرح کام کرونگی۔ اداکارہ ماہی گل کا کہنا ہے کہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہونگی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آئٹم سانگ میں پرفارمنس سے مطمئن ہوں، پنجابی اور ہندی زبان کی فلموں میں اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے۔ اداکاری کا اپنا مزاج ہے اور یہ فن ہر کوئی نہیں کرسکتا۔ اپنی ذات کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے اور دوسروں کو تفریح کیساتھ فلاحی سبق بھی دیا جاسکتا ہے۔ نئی فلموں میں ا ب آئٹم سانگ کا رواج پڑچکا ہے اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے حصے کا کام اچھے انداز میں کریں۔ فلم ایک اجتماعی کوشش ہے، کیمرے کے پیچھے رہنے والوں کا بھی بہت اہم کردار ہوتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اچھی کہانی کے بغیر کوئی فلم بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔ امیتابھ اور جیا بچن کی 1973 کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ریمیک تیار ہے جس میں بالی ووڈ میں پریانکا چوپڑا اورٹولی ووڈ اداکار رام چرن کی نئی جوڑی متعارف کروائی جائے گی زنجیر کے ریمیک کے ٹریلر کے بعد فلم کے ایک اور گانے قاتلانہ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ شبیر احمد کے تحریر کردہ’’قاتلانہ رات ہے ‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کوپلے بیک سنگر شویتا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں فلم کے ہیرو رام چرن ایک کلب میں موجود ہیں جہاں ولن سمیت دیگر حاضرین کیلیے ماہی گل ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی اس ایکشن فلم زنجیر میں سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کے ساتھ پرکاش راج ،سنجے دت،ماہی گل اور اتل کلکرنی اہم کردار کررہے ہیں جب کہ اصل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔سنجیو لامبا،مہیش راماناتھن اور پونیت سمیت پرکاش مہرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک آنند راج آنند،میت بروس انجان اور چیرانتن بھٹ نے ترتیب دیا ہے۔ 75کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے تحت6ستمبر کوبیک وقت ہندی،تامل،تیلگو اور ملیالم زبان میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اداکارہ کو سیف علی خان اور سوناکشی سنہا کی نئی آنیوالی فلم ’’بلٹ راجہ ‘‘میں بھی آئٹم سانگ کیلیے سائن کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.