نرگس فخری کی فلم ’مدراس کیفے‘ پر تنازع پیدا ہوگیا

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی اس ہفتے ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ’’مدراس کیفے‘‘ پر تنازع پیدا ہوگیا ہے اور تامل گروپوں نے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کا موضوع بھارت کے سابق وزیرِ اعظم راجیوگاندھی کا قتل اور سری لنکا کا مسئلہ ہے۔فلم میں 1980 اور 1990 کی دہائی کا دور دکھایا گیا گیا جب 1991 میں جنوبی بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں سری لنکا کے تمل ٹائیگرز کے باغیوں نے ایک الیکشن ریلی میں راجیو گاندھی کو قتل کردیا تھا۔فلم کے ڈائریکٹر شوجی سرکار نے تسلیم کیا کہ یہ فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.