ماضی کی خوبرو اداکارہ عائشہ جھلکا کی شخصیت ہی بدل گئی

ممبئی: شہرہ آفاق فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ اور اس کے گیت ’’پہلا نشہ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ عائشہ جھلکا کے بڑھتے ہوئے وزن نے ان کی شخصیت ہی بدل دی ہے۔

 

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے 1983 میں بطور چائلڈ اداکارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن جلد ہی 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’قربان‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے فنی سفر کا آغاز کیا  تاہم جلد ہی سپراسٹار اکشے کمار کی فلم ’’کھلاڑی‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں اورشہرت حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.