فلم ’’رئیس‘‘ کے لیے پریشان لیکن پرجوش بھی ہوں، ماہرہ خان

ممبئی: ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہےکہ وہ فلم ’’رئیس‘‘ کے لیے پریشان ہیں لیکن ساتھ ہی پرجوش بھی ہیں۔

بالی ووڈ  میں فلم ’’رئیس‘‘ سے قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب پوراہوگیا جس کے لیے نہایت پرجوش ہوں لیکن اس سے زیادہ فلم کے لیے پریشان بھی ہوں۔ انہوں نے کہا میرا خیال تھا کہ فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی آسانی سے کروا لوں گی تاہم شاہ رخ خان کے سامنے آنے پر اپنی لائنیں بھول گئی جوکہ میرے لیے ہمیشہ یاد رہنے والا واقعہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.