لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکوں میں ایک اہلکارشہید، 3 زخمی

لاڑکانہ: رینجرز گاڑی کے 2 دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ا لاڑکانہ میں رینجرز موبائل جیسے ہی رینجرز ہیڈ کوارٹر سے معمول کی گشت پر نکل کر میرو خان چوک کے قریب پہنچی تو سائیکل ميں نصب بم پھٹ گیا جب کہ بعد میں ایک کریکردھماکا ہوا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکارشاہد سیال، راشد حسین اور غلام نبی سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنھیں چانڈ کا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکارشہید ہو گیا جس کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جب کہ زخمی ایک اہلکار کومہ میں چلا گیا

تبصرے بند ہیں.