بھارت: ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈپو میں آتشزدگی

لکھنوٴ: بھارتی شہر لکھنوٴ میں سافٹ ڈرنک بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈپو میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق لکھنوٴ میں قائم عالمی شہرت یافتہ مشروب ساز ادارے کے ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ڈپو اور سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس وقت تک سب کچھ جل کر راکھ ہوچکا تھا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہ

تبصرے بند ہیں.