لیجنڈ اداکارہ شمیم آرا کی پہلی برسی

لاہور: 

پاکستانی فلم انڈسٹری کی متعدد فلموں میں اپنی شانداراداکاری سے مداحوں کومحظوظ کرنے والی اداکارہ و ہدایت کارہ شمیم آراء کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

1938 میں ہندوستان میں آنکھ کھولنے والی شمیم آر کا اصلی نام ’’پتلی بائی‘‘ تھا، کون کہہ سکتا تھا کہ پتلی بائی مستقبل کی شمیم آراء بن کر فلمی دنیا پر راج کرے گی۔ شمیم آراء نے اداکاری اورپھر ہدایت کاری کے ذریعےنہ صرف لاکھوں دلوں پر راج کیا بلکہ فلمی دنیا میں بھی اپنی محنت اور قابلیت کا لوہا منوایا۔

تبصرے بند ہیں.