عامر خان کی بیوی سے انوکھی فرمائش

ممبئی: 

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور اداکارعامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرن بہترین ہدایت کارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی اداکارہ بھی ہیں میں کئی بار ان سےفلموں میں اداکاری کرنے کی فرمائش کرچکا ہوں۔

ناموربالی ووڈ اداکارعامرخان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے بارے میں حیرت انگیزانکشاف کیا کہ کرن بہترین بیوی، ماں اور ہدایت کارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی اداکارہ بھی ہیں لیکن ان کے اس ’’سیکریٹ ٹیلنٹ‘‘ کے بارے میں مجھ سمیت بہت کم لوگ جانتے ہیں، کرن کا یہ سیکریٹ ٹیلنٹ اس وقت میرے سامنے آیا جب ہم فلم ’’دھوبی گھاٹ‘‘ کی شوٹنگ کررہے تھے، کرن فلم کی ہدایات دے رہی تھیں، اس وقت فلم میں موجود ایک اداکارہ کو کردار سمجھاتے ہوئے کرن نے اتنی خوبصورت اداکاری کی کہ میں حیران رہ گیا اوران سے فرمائش کی کہ یہ کردارآپ ہی کرلیں کیونکہ آپ سے بہتر کوئی اوریہ کردارنبھا ہی نہیں سکتا لیکن کرن نے میری بات ماننے سے صاف انکار کردیا اورکہا کہ میں ہدایت کاری میں ہی ٹھیک ہوں۔

تبصرے بند ہیں.