لاہور فیشن ویک کے تیسرے روز بھی رنگوں و نور کی بہار

لاہور میں فیشن ویک کے تیسرے روز چکاچوند روشنیوں میں ماڈلز رنگوں و نور کی بہار لیے ریمپ پر آئیں تو اپنی دلفریب اداؤں کے ساتھ فیشن کے نئے سٹائلز کا بھی پتا دے گئیں۔

یہ مقابلہ حسن تو نہیں یہ پاکستان فیشن ویک کے مختلف سپیل ہیں جس میں بارہ ٹاپ ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے حسینائیں اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں۔ پاکستان میں فیشن انڈسٹری نہ صرف روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے بلکہ اس صنعت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کا روزگار بھی اس سے جڑا ہے۔

تبصرے بند ہیں.