شاہ رخ کی نئی فلم ہیپی نیوائیر کے گانے کی تیاری پر 7کروڑ روپے خرچ ہونگے

ممبئی ()بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ہیپی نیوائیر کے ایک گانے کی تیاری پر سات کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ہدایتکارہ فرح خان ان دنوں اپنی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کے نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی تیاری پر سات کروڑ روپے لاگت آ رہی ہے۔یہ گیت بالی وڈ کا مہنگا ترین گانا ہو گا ، اس سے پہلے دھوم تھری کے گانے ملنگ پر پانچ کروڑ کا خرچہ آیا تھا۔ہیپی نیوائیر کی کاسٹ میں دپیکا پڈکون ، شارخ خان ،ابھیشک بچن اور بومن ایرانی شامل ہیں۔ہدایتکار فرح خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیس سالہ کیرئیر میں اس شاندار طریقے سے کسی گانے کی شوٹنگ نہیں ہوئی ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.