لاہور:مشرف اورزرداری کے اثاثے منجمند کرنے کیلئے پٹیشن

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پرویز مشرف،آصف زرداری اور جسٹس ریٹائرڈ ملک عبدالقیوم کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف، صدر آصف زرداری اور جسٹس ریٹائرڈ ملک عبدالقیوم کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے دائر درخواست میں فیروز شاہ گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف نے غیر قانونی طور پر این آر او جاری کیا جسے عدالت عظمٰی کالعدم قرار دے چکی ہے اس غیر قانونی آرڈیننس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،یہ اثاثے فروخت کرکے قومی خزانیکو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سوئس بنکوں سے رقوم واپس لانے کے احکامات صادر کرے۔

تبصرے بند ہیں.