عمران خان نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوسری مرتبہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پچیس نومبر انیس سو باون کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انھوں نے ابتداہی تعلیم لاہور میں حاصل کی اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ چلے گئے ، انھوں نے پاکستان کے لیے انیس سواکہترسے انیس سو بانوے تک کرکٹ کھیلی۔ انیس بانوے میں پاکستان کے لیے پہلا اور اب تک کا ایخری ورلڈ کپ جیتا ، بانوے میں کرکٹ سے ریاٹرمنٹ کے بعد ایشیاء کا سب سے بڑے کینسر ہسپتال شوکت خان میموریل قائم کیا جہاں غریب اور نادار مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے ،عمران خان نے سیاسی کیر کا ایغاز پچس اپریل انیس سو چھٰیانوے کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد ڈال کر کیا ،، ابتداہی طور پرانھیں زیادہ کامیابی تو حاصل نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود انھوں نے جدوجہد جاری رکھی تاہم پاکستان کے حالیہ سیاست میں انھیں عوام خصوصا نوجوانوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ، 2002 کے انتخابات میں عمران خان نے پہلی مرتبہ حصہ لیا تاہم ان کی جماعت قومی اسمبلی کی 272 سٹیوں میں صرف ایک سیٹ حاصل کر سکے۔ 2008 کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ، 3 نومبر 2007 کے ہنگامی حالت میں عمران خان کو جیل میں بھی نظربند رکھا گیا ، اب 2013 کے انتخابات میں ان کی جماعت بھرپور انداز میں نئے پاکستان کا عزم لیکر ایوان میں آئی ہے۔ اور انیس جون کو انہوں نے بطور رکن قومی اسمبلی کا حلف بھی اٹھالیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جس تبدیلی کا نعرہ لگا کر تحریک انصاف ایوان میں آئے ہیں اس مین کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.