بس ہوسٹس سے جھگڑا،ایم پی اے نگہت شیخ کی پارٹی رکنیت معطل

لاہور: مسلم لیگ نون نے بس ہوسٹس سے جھگڑا کرنے والی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔مسلم لیگ پنجاب کے سیکریٹری جنرل راجہ اشفاق سرور نے وزیر اعلی شہباز شریف کی ہدایت پر رکن اسمبلی نگہت شیخ کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ پنجاب کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی نگہت شیخ نے چند روز قبل پنڈی سے لاہور سفر کے دوران ایک نجی بس سروس کی ہوسٹس کو پانی نہ پلانے پر زدوکوب کیا۔ واقعہ کا ابتدائی مقدمہ تھانہ بھکر میں درج ہوا لیکن مزکورہ ایم پی اے اپنی صفائی میں ایک بھی گواہ پیش نہ کر سکیں۔ وزیراعلی نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدار انکوائری کا حکم دیا۔ قصور وار پائے جانے پر مسلم لیگ نون نے نگہت شیخ کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.