لاہور:عمران خان کی صحتیابی کے لیے بکروں کا صدقہ

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے لاہور میں ان کے کارکنوں نے بکروں کا صدقہ دیا اوران کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے قائد کی صحت یابی کیلئے بکروں کاصدقہ دیا اور خدائے بزرگ و برتر کے حضور دعائے صحت بھی کی اس موقع پر ننھے بچوں نے بھی عمران خان کے ساتھ عہد وفا کیا۔ تحریک انصاف کے لاہوری کارکنوں کا جوش دیدینی تھا انہوں نے عمران خان کی یقینی کامیابی کا دعوہ کرتے ہوئے آتش بازی بھی کی اور خوب رقص کیا۔ ان کارکنوں کا کہنا تھا کہ انیس سو بانوے کی طرح گیارہ مئی کے ہیرہ بھی عمران خان ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.