الیکشن 2013:انتخابی مہم کا آج آخری روز

انتخابی مہم کا آخری روز کچھ گھنٹے بعد سیاسی رہنماﺅں کی ایک دوسرے پر تنقید اور جلسوں میں سیاسی گھن گرج کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔آج گیارہ مئی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔ جس کے ساتھ ہی سیاسی قائدین کی ایک دوسرے پر تنقید اور گھن گرج کا سلسلہ بھی رک جائے گا مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف انتخابی مہم کے آخری روز ماڈل ٹاﺅن میں مسیحی برادری سے خطاب کرینگے ،اس کے علاوہ نواز شریف اتوار بازار گرین ٹاﺅن ،ہزاری داتا دربار اور شالیمار اتوار بازار میں آخری جلسوں سے خطاب کرینگے جبکہ میاں شہباز شریف رائیونڈ میں جلسہ سے خطاب کرینگے. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج شوکت خانم اسپتال سے انتخابی مہم کے آخری جلسے سے اہم خطاب کرینگے. انتخابی ضابطے کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد سیاسی قائدین کسی قسم کی انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے

تبصرے بند ہیں.