فوجی نگرانی میں انتخابات، کامیابی نے الزامات غلط ثابت کر دیئے، الطاف حسین

ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی سےمتحدہ پر لگنےوالے الزامات دھل گئے۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم انیس سو اٹھاسی سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی رہی لیکن مخالفین نے عوامی مینڈیٹ کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔ بائیس اگست کو کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی نے ٹھپہ لگانے کی باتیں کرنے والوں کی زبانیں بند کر دی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.