نکیال سیکٹر:بھارتی فوج کی فائرنگ،گولہ باری ، خاتون جاں بحق،گھر,گاڑیاں تباہ

کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر لنجوٹ کے مقام پر بھرپور گولہ باری اور فائرنگ کی جس سے ایک خاتون جاں بحق ،بچہ زخمی ہو گیا جبکہ ایک گھر اور دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ گھروں میں محصور ہو گئے،بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رک گیا۔دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر ہونے والی سیز فائر کی خلاف ورزیاں دہلی اور اسلام آباد کا آپس کا معاملہ ہے عالمی مسئلہ نہیں۔سید اکبر الدین نے ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کالج انڈیا میں لیکچر کے دوران کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ دوطرفہ بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔اس معاملے پر بین الاقوامی سطح پر بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں تاہم میڈیا کو ایسے واقعات کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنی چاہئے۔

تبصرے بند ہیں.