افغانستان، دھماکوں میں 3 نیٹو فوجی ہلاک

واشنگٹن: مشرقی افغانستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 2 اتحادی فوجی مارے گئے۔ ایساف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 2 نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے تاہم انھوں نے ایساف کی پالیسی کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حادثے کی جگہ کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔اے ایف پی کے مطابق ادھر غزنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پولینڈ کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا سے دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے پر مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر دستخط کا انحصار جرگے کے فیصلوں پر ہے، تکینکی وجوہات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل معطل ہو گیا تھا۔ادھر دالبندین میں نوکنڈی سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغانی گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ چاغی سے محلقہ پاک ایران سر حد کے قریب نوکنڈی سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر سفر کر نے والے افغانی باشندوںکو اس وقت گرفتار کیا ،انکے پاس پاکستان کے راستے میں سفر کر نے کا دستاویزات کسی قسم کا موجود نہیں تھا اور پاکستان کے راستے سے ایران سر حد پار کرنا چاہتے تھے ۔فورسز نے کارروائی کے بعد گرفتار شدگان کو لیویز کے حوالے کردیا۔ آئی این پی کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے پرامید ہیں، پاکستان اور افغانستان برادر اسلامی ممالک ہیں اور افغانستان پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ امریکا سے شرائط تسلیم ہونیکی صورت میں اہم سیکیورٹی معاہدے پر مذاکرات بحال کرینگے۔ وہ ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ افغان صدر نے کہا کہ توقع ہے کہ میرے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ہم سیکیورٹی معاہدے کے بارے میں انتہائی محتاط ہیں اور اس سلسلے میں افغانستان کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ہمیں معاہدے کے نکات پر تحفظات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.