فلم ’’یلغار‘‘ میں سنجیدہ اور غمگین لڑکی کا کردار کر رہی ہوں، عائشہ عمر

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ’’کراچی سے لاہور‘‘ ہلکی پھلکی سوشل کامیڈی فلم تھی جب کہ ’’یلغار‘‘ میں بالکل ہٹ کر سنجیدہ اور ٹریجڈی لڑکی زرمینہ کا کردار کر رہی ہوں۔

ماڈلنگ اور اداکاری میں ہی اتنی مصروف ہوں کہ آرام کے لیے ہی وقت نکل آئے تو بڑی بات ہے‘ فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں میری آواز میں گانا شامل تھا جومجھ پر ہی فلمایا گیا جب کہ اگر کسی فلم میں پلے بیک سنگنگ کا کہا گیا تو انکار نہیں کروں گی۔ عائشہ عمر نے مزید کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی نوجوان کے ہمراہ اکیلے تصویر نہیں بنوائیں گی۔

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی نوجوان یا مرد کے ساتھ اکیلے تصویر نہیں بنواؤں گی جس کسی کو میرے ساتھ تصویر بنوانے کا شوق ہے تو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ میرے ساتھ تصویر بنوا سکتا ہے ۔ دیگر کسی صورت میں بھی اکیلے مرد کے ہمراہ تصویر نہیں بنواؤں گی ۔

تبصرے بند ہیں.