ارباب اختیار بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں، چیف جسٹس آف پاکستان

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے نظام کی بہتری کے لیے ہمیں خود اپنا احتساب کرنا ہوگا جب کہ ہمیں ایسی قیادت نہیں ملی جو عوام کو قوم بنا کر آگے لے جاسکتی۔

کوئٹہ میں چیف جسٹس انورظہیرجمالی کےاعزازمیں بلوچستان ہائیکورٹ بارکی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں سپریم کورٹ، بلوچستان ہائیکورٹ کے جج صاحبان اوروکلا بنے بھی شریت تھے جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ارباب اختیار بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں اورنظام کی بہتری کے لیے ہمیں خود اپنا احتساب کرنا ہوگا جب کہ ہمیں ایسی قیادت نہیں ملی جوملک کے لوگوں کوقوم بناکرآگے لے جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کا نظام بہت مستحکم اور مضبوط ہے، 2003 اور 2007 کے پی سی اوسمیت چند فیصلوں سےعدلیہ کونقصان پہنچا تاہم 2007 میں وکلا تحریک نے وکلا اور ججز کو ایک نیا ولولہ دیا۔

تبصرے بند ہیں.