دیپیکا ہرجگہ پریانکا کے قصیدے پڑھنے میں مصروف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو پریانکا چوپڑا ان کی پہلی دوست تھیں جو آج بھی ہیں۔

ممبئی میں اپنی نئی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی تشہیر کے لئے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ  جب انہوں نے بطوراداکارہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت پریانکا چوپڑا ایک بڑی اداکارہ تھیں، لیکن یہ پریانکا ہی تھیں جو انڈسٹری میں ان کی پہلی دوست تھیں اوریہ رشتہ آج بھی قائم ہے۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ فلم ” باجی راؤ مستانی” کی شوٹنگ کے دوران بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ ہم دونوں کے درمیان کئی معاملات پر زبردست مقابلہ ہوگا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ہم دونوں کو اکثرمذاق میں لڑنے اور جھگڑا کرنے کا کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوتنگ کے دوران پریانکا چوپڑا نے ہر معاملے میں ان کا بھرپورساتھ دیا۔

تبصرے بند ہیں.