فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں پہلی بارایکشن سے بھرپورکردار ادا کیا ہے، مادھوری ڈکشٹ

ممبئی: اپنی خوبصورت اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے بالی ووڈ ميں ایک عرصے تک راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ نے اپنی نئی فلم “گلاب گینگ” میں پہلی دفعہ ایکشن سین بھی عکس بند کرائے ہیں. بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ “گلاب گینگ” میں انہوں نے اپنے کیریئر میں پہلی دفعہ ایکشن رول اد کیا، ایکشن ایک مشکل چیز ہے مگر میں بھی ایک سخت جان انسان ہوں اور فلم میں اپنے سین پکچرائز کراتے وقت کافی لطف اندوز ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ ، بالی ووڈ اور چینی ایکشن فلمیں کافی شوق سے دیکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم “گلاب گینگ” میں ڈانسنگ کوئن مادھوری نے اپنی اداکاری کے ساتھ آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.