فلم کی کامیابی کیلیے سربھی منڈواسکتی ہوں، سونم کپور

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں جب کہ وہ سربھی منڈواسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویرے دی ویڈنگ کی پروموشن کے لیے سرگرم اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کے لیے اپنے سر کے بال تک منڈوانے کو تیار ہیں۔ اپنے انٹر ویومیں انکا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم کے لیے گنجا ہونا پسند کریں گی کیونکہ انکے سر کی بناوٹ بے حد خوبصورت ہے اور اگر وہ گنجی ہو جائیں گی تو بھی خوبصوت ہی نظر ائیں گی۔

سونم کا مزید کہنا تھا کہ انھیں حال ہی میں فلم مرزیا کی آفر ہوئی ہے اور اگر وہ فلم سائن کریں گی تو وہ گنجا ہونے کو ترجیح دیں گی۔

تبصرے بند ہیں.