بھارت میں صرف 4 کروڑ میں بننے والی فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

ممبئی: بھارتی مقامی فلم نگری کی مراٹھی فلم ’’سائرٹ‘‘ نے 4 کروڑ کی لاگت پر 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

بھارت میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں جس کے باعث ان کی مقامی فلم نگری بھی کافی مشہور ہے جس میں تامل، تیلگو، مراٹھی اور پنجابی شامل ہے جب کہ مقامی فلم نگری میں بننے والی فلموں کے ریمیک بالی ووڈ میں بھی بنائے جاتے ہیں لیکن مراٹھی زبان میں بننے والی فلم نے بھارتی سنیما کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔

ہدایتکار ناگ راج منجلے کی مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ’’سائرٹ‘‘ نے بھارتی فلم نگری کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے، فلم 4 کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی اور یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی مراٹھی فلم بن گئی ہے جس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔  فلم رومانوی اور سماجی مسائل پر مبنی ہے جس میں 2 ننھے  اداکاروں نے اداکاری کےایسے جوہر دکھائے ہیں کہ بڑے بڑے اداکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں اور نامور فلمسازوں اور اداکاروں کی جانب سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم   کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.