فلم کی بحالی کیلیے نوجوانوں کی کوششیں قابل ستائش ہیں،جاوید شیخ

کراچی: سینئر اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ کراچی میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد کی کوشش مزیدتیزہوتی جارہی ہیں اورایک بارپھرہم بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گفتگو کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اسی طرح جذبے کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیتے تھے پاکستان میں فلم کی بحالی کے لیے نوجوانوں کی کوشش قابل ستائش ہیں مستقبل میں ماضی کاخلاپرکردینگے ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے پاکستانی فنکاروں کے کام کودنیابھرمیں سراہاجاتاہے اگراسی رفتارسے فنکارکام کرتے رہے توڈرامے کی طرح ہماری فلم بھی کامیاب ہوجائے گی ۔ مجھے نئے فنکاروں کے کام پرمکمل اعتمادہے اورمیں یہ بھی دیکھ رہی ہوں کہ نئے لڑکے اورلڑکیاں باقاعدہ سیکھ کراس شعبے کواختیاکررہے ہیں وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں تبدیل ہوگئی ہیں اب تعلیم کی بہت اہمیت ہے اوردنیابھرمیں لوگ باشعورہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی بہت آگے ہیں ہمارے فنکاروں نے دنیاکے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچلنے کافیصلہ کیاہواہے۔

تبصرے بند ہیں.