فلم ’’سایہ خدا ذوالجلال ‘‘ شائقین کو پسند آئے گی، شان

لاہور: اداکار شان نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ’’سایہ خدا ذوالجلال ‘‘ شائقین کو بہت پسند آئے گی۔ فلم میں انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں پائوں پر کھڑی ہوجائے گی ۔آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہوگی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔انھوںنے کہاکہ میں نے اپنی نئی فلم ’’سایہ خدا ذوالجلال ‘‘ میں منفرد اور اچھوتا کام کیا ہے جو یقینا شائقین بہت زیادہ پسند آئے گی ۔

تبصرے بند ہیں.