فلم ’’جانور‘‘ کی کامیابی نے کرشمہ کو صف اول کی ادکارہ بنادیا

کراچی: اداکارہ کرشمہ کپور کا تعلق مشہور کپورخاندان سے ہے جو اب تک بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں حکومت کررہا ہے۔ کرشمہ کپور مشہور ادکار رندھیر کپور اور ببیتا کی صاحبزادی ہیں جنھوںنے بے شمار فلموں میں کام کیا،کرشمہ کپور نے17سال کی عمر میں فلم ’’پریم قیدی‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔25جولائی1974میں ممبئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے بے شمار یاد گار فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں جگر، اناڑی، راجہ بابو، سہاگ، قلی نمبر ون، گوپی کشن، ساجن چلے سسرال،راجہ ہندوستانی،دل تو پاگل ہے اور جیت باکس آفس پر کامیاب فلمیں تھیں1996میں کرشمہ کپور کو فلم’’ راجہ ہندستانی‘‘ میں بہترین ادکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا جب کہ فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ میں انھیں بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ ان کی سپر ہٹ فلموں میں’’ بیوی نمبر ون‘‘ سال کی سب سے ہٹ فلم تھی، جب کہ ڈیوڈ دھون کی فلم ’’حسینہ مان جائے گی‘‘بھی ان کی کامیاب ترین فلم تھی ، اکشے کمار کے ساتھ ان کی فلم ’’جانور‘‘ نے کرشمہ کپور کو سال کی سب سے کامیاب اداکارہ بنا دیا،اس فلم کی کامیابی نے انھیں صف اول کی ادکارہ بنا دیا،انھیں دوسرا فلم فئیر ایوارڈ فلم’’ فضا‘‘میں2000میں دیا گیا، فلم نقادوں نے کرشمہ کپور کی فلموں’’ فضا‘‘ اور’’ زبیدہ‘‘ کو ان کی زندگی کی یاد گار اور بہترین فلمیں قرار دیا ہے۔کرشمہ کپور اور ابھیشک بچن کا افئیر ایک عرصہ تک چلتا رہا ان کی منگنی بھی ہوگئی لیکن چار ماہ بعد یہ منگنی ختم ہوگئی، جس کے بعد ان کی شادی بھارت کے مشہور بزنس مین سنجے کپور سے ہوئی،ان کے دوبچے ہیں، شادی کے بعد2011میں کرشمہ کپور کی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوئی اس دوران انھوں نے وکرم بھٹ کی 3.Dفلم ڈینجر عشق میں کام کیا لیکن یہ فلم خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی، انھوں نے2008میں ٹی وی شو ’’نچ بلئیے‘‘ میں جج کے فرائض انجام دئے جب کہ انھوں نے سہارا ون سے ڈرامہ سیریل ’’کرشمہ‘‘ میں کام کیا2003کی ۔ اس سیریل میں انھوں نے ڈبل رول کیا وہ دادی اور پوتی کے رول سے مشہور ہوئیں2004میں یہ سیریل260اقساط چلنے کے بعد اختتام پزیر ہوئی،2006میں کرشمہ کپور نے اکشے کمار اور امیشا پاٹیل کے ساتھ فلم میرے جیون ساتھی میں ادکاری کا مظاہرہ کیا اس فلم میں ان کا منفی کردار تھا، کرشمہ کپور نے ابھی فلمی دنیا سے علیحدگی اختیار نہیں کی کیونکہ وہ ان دنوں اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ دی رہی ہیں ان کا کہنا

تبصرے بند ہیں.