حیدرآباد: جئے سندھ متحدہ محاز کا کارکنان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

حیدرآباد: جئے سندھ متحدہ محاز کے رہنماؤں اور کارکنان نے اپنی پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دھرنا دیا اور احتجاج کر کے ہٹٹری بائی پاس کے نزدیک نیشنل ہائی وے بلاک کر دی۔ رائل نیوز کے نمائندے عبد اللہ شیخ کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر کے حساس اداروں کے حوالے کر دیا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگر ان کی پارٹی کے کارکنان کے خلاف کوئی الزامات ہیں تو انہیں سامنے لایا جائے ان پر باقائدہ عدالت میں مقدمات چلائے جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور اسی دوران مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ذخمی ہو گئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن مظاہرین اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور مشتعل ہو کر ایک ٹرالر کو آگ بھی لگا دی۔ دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جئے سندھ متحدہ محاز کے کسی بھی کارکن کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

تبصرے بند ہیں.