فلمی مصروفیات میں کمی آتے ہی لاہور آؤنگا: رضا مراد

بالی ووڈ فلموں میں منفی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار رضامراد نے کہا ہے کہ ہماری فلم ’’رام لیلا‘‘ کو بھارت کے ساتھ پاکستان میں ملنے والے بہترین رسپانس پر بیحد خوش ہوں۔ ممبئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’رام لیلا‘‘ کی کہانی میں ہمارے کلچر کی خوبصورت عکاسی دکھائی دیتی ہے،اس فلم میں ہدایتکارسنجے لیلابھنسالی نے ہمیشہ کی طرح خوبصورت رنگوں سے کھیلتے ہوئے ایک اہم ایشو کو بھی اجاگر کیا ہے، فلم کو دیکھ کر ایک طرف تو لوگ لطف اندوز ہوتے ہیںفنون لطیفہ کے تمام شعبوںکا اصل میں یہی کام ہے۔ رضا مراد کا کہنا تھا کہ رام لیلا میں ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی نے ثابت کردیا کہ وہ کمرشل فلموں کے دور میںبھی اچھی کہانی، عکسبندی اوراپنی ڈائریکشن کے بل پر فنکاروں سے بہترین کام لے سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.