فحش مناظر سے شہرت پانے والی ملکا شراوت اور سنی لیون ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار

ممبئی: بولڈ مناظر پکچرائز کرانے والی ملکا شراوت اورپورن اسٹار سنی لیون ٹی وی ریئلٹی شو ’’دی بیچلوریٹ انڈیا-میرے خیالوں کی ملکہ‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ ریئلٹی شو امریکی شو ’’دی بیچلر‘‘ کا بھارتی ورژن ہے جس کے لئے ملکا شراوت نے شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ سنی لیون آئندہ کچھ دنوں میں راجھستان کے شہر اودے پور جائیں گی جہاں دونوں اداکارائیں شو میں حصہ لینے والے 30 مردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گی جسے شو کا فاتح قرار دیا جائے گا، ریئلٹی شو پیش کرنے والے ایس او ایل پراڈکشنز نے بھارتی چینل پر اس کو پیش کرنے کے لئے اجازت حاصل کرلی ہے جس کی میزبانی اداکار روہت رائے کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.