فاسٹ اینڈ فیوریس کے ساتویں حصے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ شاہکار فلم اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے

نیویارک () ایکشن فلم سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس ‘‘ کے ساتویں حصے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، فیوریس سیون آنجہانی اداکارپال واکر کی آخری فلم ہے ۔ فیوریس سیون میں سیریز کی گزشتہ فلم فیورس 6 سے آگے کی کہانی دکھائی گئی ہے جب ڈومینک ٹریٹو اور برائن اوکونر ، اوون شا کو شکست دے کر نارمل زندگی شروع کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ تو اوون شا کا بڑا بھائی بدلہ لینے آ جاتا ہے ۔ فیوریس سیون کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے جو اداکار کے مرنے کے بعد ان کے بھائی نے مکمل کرائی ۔ جیمز وان کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم آئندہ سال تین اپریل کو ریلیز ہوگی ۔ –

تبصرے بند ہیں.