Latest National, International, Sports & Business News

انجلینا جولی اور ڈیسمنڈ ٹوٹو کا تارکین وطن کیلئے مہم چلانے کا اعلان

الی وڈ ایکشن ہیروئن انجلینا جولی اور جنوب افریقی نوبل انعام یافتہ ڈیسمنڈ ٹوٹو نے تارکین وطن کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

لندن: ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ”یو این ایچ سی آر”کی پناہ گزینوں کے لیے مہم کی رہنمائی انجلینا جولی اور ڈیسمنڈ ٹوٹو کریں گے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کم از کم ایک کروڑ لوگ ایسے ہیں جن کا کوئی وطن نہیں ہے اور ہر 10 منٹ میں ایک بے وطن بچہ پیدا ہوتا ہے۔ عالمی سطح ”سٹیٹ لیسنیس”statelessness کے سدباب کیلئے مہم کے تحت 10 لاکھ افراد کے دستخط ایک خاص پٹیشن پر لیے جائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.