عید پر فلمیں کامیاب ہوئیں تو انڈسٹری عروج پر چلی جائیگی، ریما

لاہور: 

فلم اسٹار ریما نے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عید پرریلیز ہونے والی فلمیں کامیاب ہوئیں تو آئندہ دو تین سالوں میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر واپس چلی جائے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے بہت برا دور دیکھا ہے مگر اب حالات بدل رہے ہیں اور عید الفطر پر شان، معمر رانا سمیت دیگر اداکاروں کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جس سے مجھے یقین ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔

ریما نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے بھی ایک فلم کا پروجیکٹ شروع کرنا ہے مگر اس وقت میرے بیٹے کو میری توجہ کی زیادہ ضرورت ہے اور اسی وجہ سے میں کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں کررہی لیکن جلد اپنے پرستاروں کو خوشخبری دوں گی۔

تبصرے بند ہیں.