برطانوی پاپ اسٹار زین ملک کا مسلم ہونا جرم بن گیا

لندن: 

 برطانوی پاپ اسٹار زین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں بھی امریکا میں تعصب کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاپ اسٹار زین ملک نے بتایا کہ ان کے مسلم نام کی وجہ سے ایک بار امریکی ایئرپورٹ پر انہیں تین گھنٹے تک زیر تفتیش رکھا گیا تھا جب وہ اپنے سابقہ بینڈ ون ڈائریکشن کے ہمراہ امریکا کے دورے پر گئے تھے۔

زین ملک نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار امریکا جارہے تھے تو طیارے میں سوار ہونے سے قبل انہیں تین بار سیکیورٹی چیک سے گزرنا پڑا تھا۔ پہلے ایئرپورٹ حکام نے انہیں بتایا کہ انہیں سیکیورٹی چیک کے لیے اچانک منتخب کیا گیا ہے جب کہ بعد میں انہوں نے بتایا کہ ان کے نام کی وجہ سے اضافی تحقیقات کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.