انیل کمبلے کا پتہ صاف کرنے والے کوہلی ’ ولن ‘ بن گئے

نئی دہلی: 

انیل کمبلے کا پتہ صاف کرنے والے ویرات کوہلی چانک ’ولن‘ بن گئے۔

انیل کمبلے نے ایک روز قبل کپتان ویرات کوہلی کی مخالفت کے باعث ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جاب ان کیلیے اب بے مصرف ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ کوہلی اور چندسینئر کھلاڑی کمبلے کی کوچنگ کے انداز سے خوش نہیں تھے تاہم کپتان نے بورڈ پر واضح کردیا تھا کہ وہ کمبلے کے معاہدے کی تجدید کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس ساری صورتحال نے خود انھیں سینئر کھلاڑیوں کی نگاہ میں ولن بنادیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.