عید الفطر پر پاکستانی ، انگلش اور بھارتی فلمیں نمائش کیلئے تیار

بجرنگی بھائی جان ، بن روئے اور رانگ نمبر عید کے موقع پر شائقین کی تفریح کیلئے سینما گھروں کی زینت بنیں گی

کراچی ( ) عیدالفطر پر پاکستانی ، بھارتی اور انگریزی فلمیں سینمائوں کی زینت بننے کو تیار ہیں ، پاکستانی فلمی ستارے اپنی آنے والی فلموں سے متعلق پرامید ہیں کہ شائقین کو ضرور پسند آئیں گی ، عیدالفطر پر جہاں رشتہ داروں سے ملنا ملانا ہوتا ہے وہیں تفریح کی غرض سے آئوٹنگ کے بھی کئی پلان بنتے ہیں ۔ کراچی میں سینما کلچر کی بحالی کے بعد عید کو انجوائے کرنے کے لئے شہری دوستوں اور عزیزوں کے ہمراہ سینما کا رخ کرتے ہیں ۔ اس بار عید پر پاکستانی ، بھارتی اور انگریزی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ۔ قابل ذکر فلموں میں بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان ، پاکستانی فلمیں بن روئے اور رانگ نمبر شامل ہیں ، جبکہ انگریزی تھری ڈی فلم مینینز کا بھی بچوں کو خوب انتظار ہے ۔ پاکستانی فلمی ستارے پر امید ہیں عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کریں گی ۔ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے لئے شائقین کی جانب سے سنیمائوں میں ٹکٹس کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.