اداکارہ کترینہ کیف آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

اداکارہ نے فلم “بوم ” سے کیریئر کا آغاز کیا ، متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے ، “دھوم تھری ” نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے

ممبئی  ) بالی ووڈ کی کیوٹ کیٹ آج اپنی بتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ بالی ووڈ کو کئی فلمیں دینے والی کترینہ کے نام بھارت میں کوئی پراپرٹی نہیں ، وہ لندن کے ویزے پر بالی ووڈ میں کام کرتی ہیں ۔ فلم بوم سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی کترینہ کیف کو شہرت میں نے پیار کیوں کیا سے ملی ۔ نمستے لندن ، ویلکم ، سنگھ از کنگ ، عجب پریم کی غضب کہانی کترینہ کی معروف بالی ووڈ فلمیں ہیں ۔ ایک تھا ٹائیگر ، جب تک ہے جاں ، بینگ بینگ میں کترینہ کی اداکاری کمال تھی ۔ موسٹ فوٹوگرافڈ ویمن کہلائی جانے والی کترینہ رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے ہمیشہ ہیڈلائنز میں رہتی ہیں ۔ کترینہ کی دھوم تھری نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ۔ انہوں نے متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ۔ پینتھم ، فتور ، جگا جاسوس کترینہ کی آنے والی فلمیں ہیں

 

تبصرے بند ہیں.