نادرا نے ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کی فیس میں پانچ گنا اضافہ کر د

شہریوں کو اب کارڈ بنوانے کیلئے 200 کی بجائے 1000 روپے دینا ہوں گے ، ایف آئی آر کی شرط ختم کر دی گئی

اسلام آباد ( ) نادرا نے ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کی فیس بڑھا دی ، اب 200 کے بجائے 1000 روپے جمع کرانا ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کی فیس پانچ گنا بڑھا دی ہے ۔ ڈپلی کیٹ شناختی کارڈی کی فیس 200 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے ، ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ کے لیے ایف آئی آر کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔ شرط ختم کرنے کا مقصد ڈپلی کیٹ شناختی کارڈ بنانے کی شرح بڑھنے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.