وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کی مشاورت جاری

لاہور: وفاق میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی مشاورت جاری ہے، پنجاب اور دیگر صوبوں کے آزاد ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں متعدد آزاد ارکان قومی اسمبلی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی عمل جاری ہے، پنجاب میں آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی سے میاں شہباز شریف نے رابطے کئے ہیں۔ امکان ہے کہ تیرہ سے زائد ارکان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب بلوچستان سے بھی چار آزاد ارکان قومی اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا اور سندھ سے آزاد ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کیلئے تین، تین رکنی کمیٹیاں سرگرم عمل ہیں، سندھ میں آزاد ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ پیر پگارا کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.