عمران اشرف نے پولیس نوجوان کی فرمائش پر مشہور کردار ’بھولا‘ کے ڈائیلاگ دہرا دیئے

کراچی: عمران اشرف نے پولیس والوں کی فرمائش پر اپنے مشہور ڈرامے ’رانجھا رانجھا کر دی‘ کے کردار ’بھولا‘ کا ڈائیلاگ دہرا دیا۔سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کے اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں دو نوجوان پولیس والوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔عمران اشرف ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ دو ہینڈسم پولیس والے موجود ہیں جو اُن سے بھولے کا ڈائیلاگ بول کر دکھانے کی فرمائش کر رہے ہیں۔نوجوان پولیس والا اداکار سے کہتا ہے کہ ’20 روپے کے پکوڑے والا ڈائیلاگ بول دیں سر‘ جس پر عمران اشرف اپنا مشہور ڈائیلاگ دہراتے ہیں ’بھائی اگر کسی کے بچے کو بہت زیادہ بھوک لگی ہو تو کیا 20 روپے کے پکوڑے دے دیتے ہو‘۔مزاحیہ انداز میں یہ ڈائیلاگ سُن کر پولیس نوجوان اور عمران اشرف خود بھی ہنس پڑتے ہیں جبکہ پولیس کے نواجون مداح نے اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.