علی ظفرنے کنسرٹس میں وی آئی پی کلچر کیخلاف خط لکھ ڈالا

کراچی: 

معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر نے تمام ایونٹ منتظمین کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا، جس میں انھوں نے کنسرٹس میں وی آئی پی اور خاص لوگوں کے لیے اسٹیج کے سامنے ایک الگ جگہ مخصوص کیے جانے کے خاتمے کی گزارش کی۔

گزشتہ ہفتے علی ظفر اور عاطف اسلم کے ایک کنسرٹ کو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا جہاں طلبہ کے بجائے وی آئی پی سیکشن کو اسٹیج کے قریب رکھا گیا۔اپنے خط میں علی ظفر نے بتایا کہ اس انداز سے ان کی پرفارمنس پر بھی اثر پڑتا ہے۔ انھوں نے لکھا ایک پرفارمر ہونے کی حیثیت سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ وی آئی پی انداز اْس وجہ کو ختم کردیتا ہے جو میں اپنے ناظرین کے لیے پیش کرنا چاہتا ہوں، میں اور میرے مداح ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرپاتے۔

تبصرے بند ہیں.