عراق: متعدد بم دھماکے، 70 سے زائد افراد ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد اور گردونواح میں متعدد بم دھماکوں میں ستر سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس اور محمکہ صحت کے عملداروں کا کہنا ہے کہ بغداد اور گرد نواح میں متعدد بم دھماکے کیے گیے،دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستر سے تجاویز کرگئی اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔پولیس نے دھماکوں کے بعد تشدد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.