بھمبر آزاد کشمیر:آگ لگنے سے 3 بستیاں جل کر خاکستر

آزادکشمیر: بھمبر آزاد کشمیر میں لگنے والی آگ نے خانہ بدوشوں کی تین بستیوں کو جلا کر راکھ کردیا،بھمبر آزاد کشمیر میں پٹرول پمپ کے قریب پراسرار طور پر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جسکے باعث تین بستیاں جل کر خاکستر ہوگئیں،واقعہ کی اطلاع پرمقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،انہوں نے خواتین، بچوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا مگر ان کی عمر بھر کی جمع پونجی آگ کے شعلوں کی نظر ہوگئی، متاثرہ خاندان اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے آشیانے کو جلتا دیکھ کر دھاڑین مارمار کر روتے رہے،آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے بند ہیں.