عباس حسن نے نئی وڈیو متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: کینڈا میں ٹائمز آف انڈیا ایوارڈز کی تقریب میں شاندار کارکردگی اور بعدازاں لندن میں ایلٹن جونزکی تقریب میں تصاویر کی شاندارنمائش کے بعد لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والے بین الا قوامی فنکارعباس حسن نے اپنی نئی وڈیومتعارف کروانے کافیصلہ کیا ہے۔ عباس حسن اپنے وڈیو پروجیکٹ میں عوام کے احساسات اورجذبات کی ترجمانی کرنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ہیروئن کے کردارکے لیے کئی چہرے ان کے ذہن میں ہیں۔ایک ذرائع کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ مائرہ خان خوبصورت ذہین اور منفرد انداز کی اداکارہ ہیں اوروہ مائرہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوشی محسوس کرینگے۔ عباس حسن جلد ہی اپنی آفیشل ریمیکس ریلیزکرنے والے ہیں، عباس کاکہنا ہے کہ ان کے مداح اس وڈیوسے لطف اندوزہونگے۔

تبصرے بند ہیں.