عامر خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی: 

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے شخصیت ہی بدل دی ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان نہیں ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداحوں نے عامر خان کے اس نئے روپ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

 

بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنے کرداروں میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں میں اپنے کردار کے ساتھ ساتھ شخصیت کو بھی بدل دیتے ہیں جب کہ اپنی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے انہوں نے پہلوان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن اب اداکار نے ایک اور فلم کے لیے نیا روپ دھار لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.