فلم ’رئیس‘ سے ماہرہ خان کو نکالنے کا فیصلہ

مبئی: 

شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جگہ بھارتی اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے جب کہ اس تمام صورتحال پر بالی ووڈ انڈسڑی میں ایک نیا تنازع کھڑاہوگیا ہے اور پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے معاملے پر فلم نگری دو حصوں میں بٹ گئی ہے،کئی نامور بھارتی اداکاروں نے پاکستانی اداکاروں کے حق میں آواز بلند کی ہے تو کوئی زہر اگل رہا ہے۔ اب بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں کنگ خان کے مد مقابل ہیروئین کا کردار اداکرنے والی مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی کاسٹ سے نکالا جارہا ہے اور ان کی جگہ کسی اور بھارتی اداکارہ کو شامل کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.