توہین رسالت کیس؛ سپریم کورٹ کے جج کی آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی درخواست سننے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی ملزمہ آسیہ بی بی کی اپیل کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر بنچ میں شامل جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلمان تاثیر سےمتعلق کیس کی سماعت کی تھی اس لئے وہ آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

تبصرے بند ہیں.