سی پیک اقتصادی زونز سے متعلق وسیع تر مشاورت پر زور

لاہور: 

پاک چین جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر شاہ فیصل آفریدی نے چیمبر کے موجودہ صدر وانگ زہائی کے ساتھ ماہانہ اقتصادی جائزہ اجلاس کے دوران کہا کہ سی پیک اسپیشل اکنامک زونز کی تعداد اور مقامات کے تعین کے لیے اقتصادی ماہرین کے ساتھ تمام پاک چین ترقیاتی اداروں، چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور بزنس فورمز کی رائے بھی لی جانی چاہیے۔

فیصل آفریدی نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے چین پاکستان میں ترجیحی بنیادوں پر اسپیشل اکنامک زونز میں وسیع سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور اس ضمن میں وہ پاکستان سے مخصوص شعبوں کی نشاندہی چاہتا ہے جن میں پاکستان اور چین مل کر اسپیشل اکنامک زونز تشکیل دے سکیں، ان حالات میں اشد ضروری ہے کہ تمام پاک چین ترقیاتی ادارے آزادانہ طور پر اسپیشل اکنامک زونز کی تشکیل کے لیے اپنے تجربات اور معلومات کی بنیاد پر سفارشات مرتب کریں۔

تبصرے بند ہیں.