عامر خان کا کوئی جوڑ نہیں: شاہ رخ خان

بالی وڈ فلم دھوم تھری میں عامرخان کی خوبصورت اداکاری نے جہاں فلم بینوں کے دل موہ لئے ہیں وہیں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی یہ کہے بغیر نہیں رہ سکے کہ عامر خان کا کوئی جوڑ نہیں۔

ممبئی: () اپنے کردار کو آخری حد تک بہترین اور حقیقت سے قریب تر پرفارم کرنے والے بالی وڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے پرتول رہے ہیں۔ ان کی نئی فلم دھوم تھری اس ماہ کی بیس تاریخ کو ریلیز ہو گی لیکن فلم کے ٹریلرز نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا ہے۔ فلم کے گانے عامر خان کا رقص اور ایکشن دیکھ کر فلم بین عش عش کر اٹھے ہیں یہاں تک کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی عامر خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کنگ خان کا کہنا ہے بالی وڈ میں عامر خان جیسا اداکار کوئی بھی نہیں۔

تبصرے بند ہیں.